لاہور (عکس آن لائن) پنجاب میں بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کی سزا ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کی سزا 10 سال قید ہوگی، 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مزید سزا بھگتنا ہوگی۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نئے قانون میں ترمیم منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت اور سنگین جرم قرار ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے خصوصی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہمیشہ دو چہروں کے ساتھ چین کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی وزیر خا رجہ
- چینی وزیر خا رجہ کی افغانستان سے متعلق چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں شرکت
- اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے “فرینڈز آف پیس” گروپ کا قیام
- چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی
- چین کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے چار نکاتی تجویز