پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب حکومت نے پنجاب میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹواری کو ولیج آفیسر کے عہدے کا نام دیا جائے گا، اس کو 14واں اسکیل ملے گا، بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی،بھرتی کے بعد 6ماہ کی تربیت لازم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی، اس دوران پنجاب میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹواری کو ولیج آفیسر کے عہدے کا نام دیا جائے گا، جبکہ ولیج آفیسر کو 14واں اسکیل ملے گا، بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔بھرتی کے بعد 6ماہ کی تربیت لازم ہوگی، وزیراعلی نے ولیج آفیسر کو لیپ ٹاپ بھی دینے کی منظوری دے دی، جبکہ لاہور کی ایک تحصیل کو ریونیو کے حوالے سے ماڈل تحصیل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا عثمان بزدار نے ہدایت جاری کی کہ کمشنر لاہور ایک ماڈل تحصیل بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں، 115 اراضی سینٹرز کے قیام کو دسمبر تک مکمل کیا جائے۔انہوں نے حکم دیا کہ لینڈریکارڈ سینٹرز پر ادائیگی کیلئے بینک کاکا ونٹر بنایا جائے، رشوت لینے والے افسروں واہلکاروں کی جگہ جیل ہے، کسی صورت پیسے لینے سے متعلق شکایت برداشت نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں