پنجاب ایجوکیشن

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا پارٹنر سکولوں میں یکساں نصاب کی کتابیں مفت تقسیم کرنے کا منصوبہ

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا پارٹنر سکولوں میں یکساں نصاب کی کتابیں مفت تقسیم کرنیکامنصوبہ،6مئی تک پہلی تاپانچویں جماعت تک کی کتابوں کی ڈیمانڈ بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت یکساں نصاب کی کتابوں کی اشاعت مکمل ہو چکی ہے، پیف کے پارٹنر سکولوں میں یکساں نصاب کی کتابوں کی مفت تقسیم کی جارہی ہے، پیف نے پارٹنرسکولوں سے پہلی تا پانچویں جماعت تک کی نصابی کتب کی ڈیمانڈ مانگ لی۔

صوبے بھر کے سرکاری کو ہر کلاس کیلئے الگ الگ کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرانا ہوگی۔ پیف کی جانب سے سکولوں کو ہدا یات دی گئیں ہے کہ ہرکلاس میں زیرتعلیم طلبہ کی تعدادکیمطابق مفت کتابیں جاری ہوں گی، چھٹی سیدسویں جماعت تک کی نصابی کتب کی ڈیمانڈ بھی جمع کرانا ہوگی،اب پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو صرف یکساں نصاب کی کتب پڑھائی جائیں گی، پیف کی لاہور سمیت صوبے بھر کے سکولوں سے ایک ہفتے میں کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں