لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکارہ انجمن نے کہا ہے کہ جس طرح کے حالات ہیں ایسے میں پنجابی فلموں کا سنہری دور واپس آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ،ہمیں اپنے ذہن سے اس بات کو نکالنا ہوگا کہ صرف بڑے بجٹ کی فلم ہی کامیابی حاصل کرتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کوشش کریں گے تو فلمیں کامیاب ہوں گی ،کسی ایک شخص کی کاوش اور خواہش سے فلم انڈسٹری عروج حاصل نہیں کر سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ کہانی اورکردار وں پر خصوصی توجہ دینی کی ضرورت ہے لیکن آج ہمارے ذہن میں یہ سوچ آ گئی ہے کہ بڑے بجٹ کی فلم ہونی چاہیے جو درست سوچ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کریں تو کوئی وجہ نہیں وہ کامیاب نہ ہو ۔ ہمیں چربہ سازی سے بچنا ہوگا اوراچھے اورمعیاری موضوعات پر فلمیں بنانا ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ پرو گرام کی یو این ٹی وی پر باضابطہ نشریات کا آغاز
- چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین کی اسرائیلی فضائی حملوں میں حسن نصراللہ کی ہلاکت کے واقعے پر گہری تشویش
- چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے کے اہم دور میں ہے، چینی صدر
- چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ