اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کا تعلیم کو ترجیح دینے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، سندھ میں 1ہزار 459سکول کاغذوں کی حد تک موجود ہے، سہولتیں بڑھانے کا وزیر تعلیم سندھ کا بیان شرمناک ہے، سندھ میں صرف آل زرداری کی تعلیم پر توجہ دی گئی تھی بچوں کا مستقبل تاریک کرنےوالے قوم کے مجرم ہیں ۔
پیر کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تعلیم کے عالمی دن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کا تعلیم کو ترجیح دینے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے سندھ میں 1ہزار 459سکول کاغذوں کی حد تک موجود ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 1400سکول کئی سال سے مکمل بند ہے جبکہ ساڑھے 3ہزار سکول فعال نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوئے شہباز گل نے کہا کہ سندھ کے ڈاکووں نے سندھ کے مستقبل سے گھناونا کھلواڑ کیا ہے سکول بند کرکے تعلیمی بجٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا سندھ کے ڈاکووں کی شرانگیزی سے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سہولتیں بڑھانے کا وزیر تعلیم سندھ کا بیان شرمناک ہے سندھ میں صرف آل زرداری کی تعلیم پر توجہ دی گئی تھی بچوں کا مستقبل تاریک کرنےوالے قوم کے مجرم ہیں ۔