لاہور(عکس آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر پرچون سطح پر مہنگائی کے ساتھ گراں فروشی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ، دکانداروں نے سبزیاں اور پھل منڈیوں سے مہنگے ملنے کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی بجائے اپنی مرضی کے نرخ وصول کئے ،پرائس کنٹرول کرنے کی بجائے صرف دکھاوے کیلئے کارروائیاں کی گئیں جس سے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہ مل سکا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو زبھی پرچون سطح پر گراں فروشی اپنے عروج پر رہی ۔ سرکاری نرخنامے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی آلو کے نرخ جاری نہیں کئے گئے تاہم دکاندروں نے 100 سے120روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ، سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول74 روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 85سے90 کلو فروخت کئے،آلو شوگر فری درجہ دوم65کی بجائے80،پیاز درجہ اول68کی بجائے90،پیاز دوجہ دوم60کی بجائے75، پیاز درجہ سوم52کی بجائے60،ٹماٹر درجہ اول85کی بجائے100،
ٹماٹر درجہ دوم75کی بجائے90، ٹماٹر درجہ سوم65کی بجائے70سے75،لہسن دیسی250کی بجائے280سے290،لہسن ہرنائی400کی بجائے500سے520،ادرک تھائی لینڈ900کی بجائے1100سے1150،ادرک انڈونیشیا830کی بجائے1000،کھیرا فارمی105کی بجائے120،میتھی280کی بجائے300سے320،بینگن105کی بجائے130،بند گوبھی105کی بجائے120سے130،پھول گوبھی135کی بجائے160سے170،شملہ مرچ200کی بجائے240سے250،بھنڈی100کی بجائے130سے140،
شلجم125کی بجائے150سے160،اروی135کی بجائے170سے180،مٹر300کی بجائے350سے360،کریلا125کی بجائے140،سبز مرچ درجہ اول115کی بجائے150سے160،سبز مرچ درجہ دوم53کی بجائے100،لیموں دیسی220،لیموں چائنہ110،ٹینڈے دیسی185کی بجائے200سے220،گھیا کدو74کی بجائے90سے100،پالک فارمی53کی بجائے65سے70،گھیا توری74کی بجائے90سے100،گاجر چائنہ100کی بجائے130سے140جبکہ حلوہ کدو64کی بجائے80روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
پھلوں میںسیب گاچہ درجہ اول165کی بجائے220سے240،سیب گاچہ درجہ دوم115کی بجائے180سے200،سیب گاچہ درجہ سوم95کی بجائے140سے150،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول185کی بجائے270سے280، سیب کالو کولو پہاڑی درجہ دوم130کی بجائے200،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم105کی بجائے140سے150،کیلا درجہ اول درجن 145کی بجائے240سے250، کیلا درجہ دوم درجن100کی بجائے170سے180، کیلا درجہ سوم درجن60کی بجائے100سے120،امرود اول 120کی بجائے150،
امرود درجہ دوم70کی بجائے100،انار دیسی نیا205کی بجائے300،آلو بخارا درجہ اول360کی بجائے440سے450،آلو بخارا درجہ دوم180کی بجائے240سے250،گرما78کی بجائے90سے100،آڑو درجہ اول170کی بجائے290سے300، آڑو درجہ دوم120کی بجائے170سے180،آم چونسہ سفید 180کی بجائے240سے250،آم چونسہ کالا115کی بجائے130سے140،آم انور رٹول 190کی بجائے250سے260،
آم دیسی65کی بجائے70سے80،میٹھا درجہ اول درجن155کی بجائے180،میٹھا درجہ دوم درجن85کی بجائے100سے120،انگور سندر خانی285کی بجائے350سے360،ناشپاتی170کی بجائے190سے200جبکہ کھجور ایرانی560کی بجائے600سے620روپے فی کلو رہی ۔