لاہور(عکس آن لائن ) پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ معروف کامیڈین امان اللہ جو گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث سپتال میں زیرِ علاج ہیں طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امان اللہ 3 ماہ قبل گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوئے۔ امان اللہ کو لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ 15دن تک زیرِ علاج رہے جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا تاہم 12 دن قبل وہ نمونیہ میں مبتلا ہو گئے تھے.
جنہیں ایک بار پھر نجی ہسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں ان کی طبیعت بہتر ہوئی تو انہیں 7 دن بعد ڈسچارج کر دیا گیا تاہم گھر جاتے ہی ان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس پر انہیں ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔ امان اﷲ کے اہل خانہ نے قوم سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔