پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے دو میجرجنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (عکس آن لائن) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ، تقرریاں اور تبادلے ہوئے۔ جس کے تحت دو میجر جنرل کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل علی عامر اعوان کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

میجر جنرل محمد سعید کو بھی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی مقرر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل محمد عامر ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کر دئے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو کمانڈ منگلا کور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود کو کمانڈر پشاور کور تعینات کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں