پاکپتن(عکس آن لائن ) پاکپتن کے علاقے نور پور کے قریب دو تیز رفتار کاریں ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکر انے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پاکپتن ساہیوال روڈ پر اڈا نورپور کے قریب 2 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ریس لگاتی حادثے کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد دوران ہسپتال منتقلی دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہو گئی جبکہ کار ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا جس کو معمولی چوٹیں آئی۔
ریسکیو 1122 ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمی ڈرائیور کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی امداد دی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سید فرمان شاہ، نعمان منیر، سید حسن شاہ اور محمد زاہد سے ہوئی ہے جن کا تعلق لاہور اردو بازار سے بتایا جاتا ہے۔