نیویارک(عکس آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ہم نے یوم دفاع پر قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا،پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں یوم دفاع کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا۔
تقریب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا، انہوں نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت مبقوضہ وادی میں جارحیت ختم کرے۔