صدر مملکت

پاکستان کی طرح افریقی ممالک بھی منی لانڈرنگ سے متاثر ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے بیشتر مسائل نوعیت کے اعتبار سے یکساں ہیں اور دنوں ہی ممالک منی لانڈرنگ سے متاثرہ ہیں۔ بدھ کو سفیروں کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے افریقی ملکوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جب سے حکومت نے اقتدار میں آئی تب سے افریقی ممالک کے ساتھ روابط کے فقدان کو دور کرنے کےلئے کوشاں ہیں اور اس کے مثبت پیش رفت بھی سامنے آئے۔انہوںنے کہاکہ افریقہ کے ساتھ سفارتی عملے کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا کیونکہ پاکستان کے افریقہ سے امن اور دیگر شبعوں میں تاریخی تعلقات رہے۔انہوں نے کہا کہ افریقہ میں امن قائم کرنے میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر دنیا نے پاکستان کو نظر انداز کیا تاہم اب سیاسی اور سماجی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی پاکستان عالمی سطح پر اپنا تشخص بنا رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملکی معیشت میں گزشتہ چند ہفتوں سے بہتر آرہی ہے، جوں جوں پاکستان کی معیشت پھیل رہی ہے مواقع پیدا ہور ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح افریقہ بھی منی لانڈرنگ جیسے مسائل سے دور ہے۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی سطح پر افریقہ کے ساتھ یکطرفہ نہیں بلکہ دوطرفہ ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تین بڑے مسائل غربت، تعلیم اور خوارک پر روشنی ڈالی اور یہ ہی مسائل افریقی ممالک کو بھی درپیش ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے تینوں مسائل کے تدارک کے لیے خاطرخواہ اقدامات اٹھا ئے لیکن پڑوسی ملک (بھارت) نے خطے میں تینوں مسائل پر ہماری ترجیحات کو اہمیت نہیں دی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے مقصد سے پسپائی اختیار کرلیں گے۔ افغانستان جیسے ملکوں میں امن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانوں کو ملکی تجارت اور سیاحت کو مد منظر رکھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں