پاکستان کرکٹ بورڈ نے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کیلئے291 نوجوان کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شرکت کے لیے مدعو کرلیا

کھیل (عکس آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 6 ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کیلئے291 نوجوان کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شرکت کے لیے مدعو کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کیلئے ٹرائلز 11 سے 19 ستمبر تک ایبٹ آباد، کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور راولپنڈی میں جاری رہیں گے
ٹرائلز کے دوران تمام ٹیموں کے کوچز اور اسسٹنٹ کوچز بھی سلیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے جس کے بعد قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔
سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی انڈر 19 ٹیموں کے لیے بالترتیب ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں دو روزہ ٹرائلز 14 اور 15 ستمبر کو ہوں گے۔ اسی طرح سندھ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے ٹرائلز 17 سے 18 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔
بلوچستان انڈر 19 ٹیم کے لیے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں شیڈول دو روزہ ٹرائلز18 اور 19 ستمبر کو لیے جائیں گے۔
قومی انڈر 19 ایک روزہ ٹورنامنٹ اور قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹس 13 اکتوبر سے 29 نومبر تک لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں