وزیر منصوبہ بندی

پاکستان چین کے ساتھ گہرے صنعتی تعاون کی امید رکھتا ہے، وزیر منصوبہ بندی

بیجنگ (عکس آن لائن)وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے بو آئو ایشیائی فورم 2023 کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کہا ہےکہ پاکستان چین کے ساتھ گہرے صنعتی تعاون کی امید رکھتا ہے۔
چین نے گزشتہ چند دہائیوں میں تیزی سے ترقی کی ہے اور عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دی ہیں، اسی لیے چین کی ترقی کامیاب ہے۔

اتوار کے روز
احسن اقبال نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ “بیلٹ اینڈ روڈ”انیشٹیو ایک بہت ہی تخلیقی اقدام ہے، اور چین نے اپنے کامیاب تجربے کو دوسرے ممالک کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت وبائی امراض اور پیچیدہ جغرافیائی سیاست سے متاثر ہے، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے چین کا پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو بہت اہم ہے اور ترقی پذیر ممالک کو تعلیم، ماحولیاتی تحفظ، سیکورٹی اور غربت کے خاتمے جیسے کئی شعبوں میں تیز رفتار ترقی حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔

احسن اقبال تیسری بار بو آئو ایشیائی فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، ان کا خیال ہے کہ فورم کی سالانہ کانفرنس علاقائی تعاون کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرتی ہے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے باہم سیکھنے اور حوالہ دینے کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں