کراچی(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا ، پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تشہیری مہم کا انحصار حکومت کی جانب سے تماشائیوں کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے فیصلے پر منحصر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا،امکان یہی ہے کہ کووڈ پروٹوکولز کے مطابق آفیشل گانے کی باضابطہ تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔گزشتہ برس پی سی بی نے ‘تیار ہیں’ گانے کی ریلیز کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا لیکن اس بار پی سی بی نے پی ایس ایل کا آفیشل گانا مختلف ذرائع سے ریلیز کرنے کا پلان تیار کیا ہے،پی ایس ایل کے گانے کے لیے نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور اسٹنرز بوائز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔پی سی بی حکام کو یکم فروری کو پی ایس ایل کے میچز کے لیے کراؤڈ کی اجازت ملنے کا امکان ہے، اس کے بعد ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تشہیری مہم اور ٹکٹوں کی فروخت کا کام شروع کیا جائے گا۔تشہیری مہم کے پلان کا انحصار کراؤڈ کی اجازت ملنے یا نہ ملنے پر ہے،پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی جس کی افتتاحی تقریب بھی کووڈ پروٹوکولز کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔کراچی میں 20 میچز 7 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت 14 میچز 10 مارچ سے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آٹھویں چین- یوریشیا ایکسپو کا سنکیانگ میں آغاز
- چینی صدر کا چین کی شہ قومیت کی خود اختیارکاؤنٹی کے کارکنوں کے نام جوابی خط
- سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کر لی، چینی میڈ یا
- چین کی ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کی تائیوان حکام کی نام نہاد “باہمی عدم تابعداری” کی دلیل پر شدید تنقید
- یورپی کپ عالمی شراکت داروں کے طور پر چینی اسپانسرز کے انتخاب کا خواہاں ہے، چینی میڈ یا