بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے “دو سیشنز” کے انعقاد سے قبل پاکستان کی میڈیا شخصیات نے چائنا میڈیا گروپ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سرگرمی چین کی ترقی کے مشاہدے اور مطالعے کے لئے ایک اہم دریچہ ہے۔انہوں نے دو اجلاسوں کے حوالے سے بلند توقعات کا اظہار بھی کیا ۔ انٹر نیوز پا کستان میں ایڈ یٹر چا ئنا ڈ یسک محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ دونوں سیشنز
کی براہ راست کوریج کرنے سے صحافیوں کو ایک بہت مختلف نقطہ نظر ملتا ہے، اور آپ جا ن سکتے ہیں کہ چین کی ترقی کتنی مثبت اور تیز رفتار ہے۔ چین نہ صرف اپنے لئے بلکہ بین الاقوامی برادری کی ترقی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ چین 2035 تک سوشلسٹ جدیدیت کے حصول کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔
چینی جدیدکاری انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر مرکوز ہے، اور چینی جدیدکاری کا عمل بین الاقوامی برادری، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لئے امید اور مواقع لائے گا.
پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر نیوز ریاض برکی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے ہمیشہ چین کی ترقی، چین کی جدیدکاری سمیت پائیدار ترقی اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بات کی ہے، جن کا ہم سب کو سامنا ہے۔ چین قابل تجدید توانائی میں بھی بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے ، جس میں پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔ریاض برکی نے کہا کہ وہ چین کے دو سیشنز کے دوران مختلف فارمیٹس لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔