قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار آبپاشی میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ انہیں پیداواری نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ کاشتکار پٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کے لئے پانی کا وقفہ 6 سے 8دن اور ڈرل کے ذریعے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ 10 سے 12دن رکھیں نیزجب پودے تینتین پتے نکال لیں،
تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعدادمیں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثر پیداوار کم ہونے کا خدشہ رہتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو پودوں کی چھدرائی میں بھی تاخیرنہیں کرنی چاہئیے کیونکہ دیر سے اکھاڑے جانے پر بچ جانے والے پودے بھی متاثر ہوتے ہیں۔