ٹیکسٹائل مشینری

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 1.15 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 1.15 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء درآمدات کا حجم 153.028 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات کا حجم 154.801ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح جولائی تا اکتوبر 2018ء کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 1.773 ملین ڈالر ( ایک فیصد) سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں