ٹریکٹرز کی پیداوار

ٹریکٹرز کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال 34.65 فیصد کمی

کراچی(عکس آن لائن)ٹریکٹرز کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران 34.65فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019-20 کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار32ہزار608 یونٹس تک کم ہو گئی ہے جبکہ مالی سال2018-19 کے دوران پیداوار کا حجم 49 ہزار 902 یونٹس رہا تھا،اس طرح ٹریکٹرز کی ملکی پیداوار میں 17 ہزار 294 یونٹس یعنی 34.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی پیداوار بھی 51.20 فیصد کی کمی سے 6 ہزار 35 یونٹس کے مقابلہ میں 2 ہزار 945 یونٹس تک کم ہو گئی ہے ۔ پاما کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بسوں کی پیداوار بھی 41.73 فیصد کمی ہو گئی اور پیداوار کا حجم 913 یونٹس کے مقابلہ میں 532 یونٹس تک کم ہوا ہے ۔پاما کے مطابق پک اپ گاڑیوں کی پیداوار میں بھی 50.64 فیصد کمی واقع ہوئی اور پیداوار 24 ہزار 453 یونٹس کے مقابلہ میں 12 ہزار 68 یونٹس تک کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں