تہران (عکس آن لائن )ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عراق کے سابق مطلق العنان صدر صدام حسین کے مشابہ قرار دیا ہے اور ایرانی نظام کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدام ہی کی طرح ہیں۔ صدام حسین نے ہم پرآٹھ سالہ جنگ مسلط کی تھی۔انھیں اقتدار سے نکال باہر کیا گیا تھا۔ٹرمپ نے ہم پر تین سالہ جنگ مسلط کی۔انھیں بھی آیندہ تین ہفتوں میں اقتدار سے نکال باہر کیا جائے گا۔انھیں ان کے جبرواستبداد اور جرائم کی بدولت تاریخ میں ایک بے توقیر شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی وزارت خا رجہ کی کرا چی میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی مذمت
- چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار کانفرنس کا انعقاد
- فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ کا ایک سال مکمل
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ
- چینی نا ئب وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت