بابر اعظم

ویرات کوہلی بابر اعظم کی تکنیک سے بیٹنگ بہتر کرسکتے ہیں،عاقب جاوید

لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک سے سیکھ کر بیٹنگ میں مزید نکھار لا سکتے ہیں۔عاقب جاوید نے اپنے ایک حالیہ انٹریو میں کہا کہ 26 سالہ کرکٹر بابر اعظم کو ویرات کوہلی جیسی فٹنس رکھنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ویرات کوہلی کے پاس اسٹروکس کھیلنے کے لیے زیادہ تکنیک ہے تاہم وہ بابر اعظم کی تکنیک سے اپنی بیٹنگ مزید بہتر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ بابر کو بیٹنگ کرتا دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ ان کی اننگز میں کوئی کمزوری نہیں جیسے ہم سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ میں دیکھتے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ بابر تکنیکی طور پر ویرات کوہلی سے زیادہ محفوظ اور مستحکم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں