ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وکی کی نظر میں میں ایک گھبراہٹ کا شکار شخص ہوں۔انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وکی کوشل کے ساتھ اپنی شادی اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے اس انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے موقع پر ایک چیز بہت خاص تھی۔ وہ یہ کہ شادی کے موقع پر پہلی بار وکی اور میں نے ایک ساتھ تصویر بنوائی۔
یہ ایک خاص لمحہ تھا تو جو میرے لیے بالکل غیر متوقع تھا۔انہوں نے وکی کوشل کو غیر معمولی لیکن خاص شخص قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ سب سے منفرد اور ایک بہت ہی خاص شخص ہیں، وکی کی بہت ساری ایسی خوبیاں ہیں جس کے باعث لگتا ہے کہ وہ میرے لیے بالکل درست انتخاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد وکی مجھے مائی پینک بٹن کہتے ہیں کیونکہ میں ہر وقت گھبراتی رہتی ہوں، وکی کے نزدیک میں ایک گھبراہٹ کا شکار شخص ہوں جسے عادت ہے گھبرانے کی۔