وفاق المدارس

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات 20مارچ تا 25مارچ 2021 آزاد کشمیر اور پاکستان میں بیک وقت منعقد ہونگے

مظفراباد (عکس آن لائن )وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات 20مارچ تا 25مارچ 2021ہفتہ تا جمعرات آزاد کشمیر اور پاکستان میں بیک وقت منعقد ہونگے۔امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ کی تعداد ? لاکھ سے زائد ہے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نظم امتحانات میں مدارس کے درجہ حفظ کے طلبہ کی تعداد 75ہزار ہے۔

کورونا وائیرس کے باوجود مدارس میں مکمل نصاب پڑھانا اللہ تعالی کی واضح نصرت ہے۔اسکولز اور کالجز کے طلبا ء و طالبات کورونا وائیرس اور ٹیچرز کی ہڑتال سے اپنا قیمتی سال ضائع کرنے پر پریشان ہیں۔والدین ازیت کا شکار ہیں۔جبکہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی بھر پور اہتمام جبکہ قوم کی طرف سے مدارس کے ساتھ بھر پور تعاون اعتماد کا اظہار ہے۔ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جمیعت علمائے اسلام کے امیر و اتحاد تنظیمات مدارس آزاد کشمیر کے جنر ل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے لاھور ملتان سمیت مختلف مقامات پر مدارس کے اجتماعات اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے فضلاء کے اعزاز میں منعقدہ پروگرامز میں کیا۔انھوں نے کہا مدارس دینیہ صفہ کے نبوی مدرسہ کی شاخیں ہیں۔جہاں مقاصد نبوت اور مزاج نبوت کے موافق تعلیم دی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا وفاق المدارس العربیہ پاکستان اکابر علماء حضرت مولانا محمد یوسف بنوری،مولانا خیر محمد جالندھری،حضرت مولانا مفتی محمد شفیع،حضرت مولانا شمس الحق افغانی،مولانا مفتی محمود،حضرت مولانا ادریس میرٹھی،حضرت مولانا سلیم اللہ خان،مولانا مفتی احمد الرحمن،مولانا حبیب اللہ مختیار شھید،مولانا حسن جان،حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر سمیت اکابر علماء کے اخلاص کے بدولت متحد اور منظم ہے۔اگر اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اخلاص و للہیت کے ساتھ کام کیا گیا تو دنیا کی کوئی طاقت مدارس کو نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔انہوں نے کہا آزاد ریاست جموں کشمیر کے دار الحکومت کی مرکزی دینی درسگاہ جامعہ در العلوم الاسلامیہ کا 39واں سالانہ جلسہ تکمیل القران و ختم بخاری و مسابقہ القران 12مارچ کو ساڑھے 9 بجے تا نماز جمعہ منعقد ہو گا۔انھوں نے کہا اس موقع پر آزاد کشمیر کے معروف ماہنامہ الفرقان کی طرف سے خصوصی نمبر بھی شائع کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں