ننکانہ صاحب(عکس آن لائن)وفاقی حکومت عوام کوسہولتوں کی فراہمی میں ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا منشور ہی عوامی ترجیحات ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے انڈر پاس کی بحالی کے موقع پر میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی چودھری فقیر محمد د بادشاہ چوہدری محمد انیس چودھری عابد جٹ بٹ علی اشرف واھلہ یوسف گھمن حافظ عمر فاروق سمیت لیگی ورکروں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی چوہدری محمد برجیس طاہر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت اقتدار میں آتی ہے کاموں کا بھرپور آغاز ہو جاتا ہے
مسلم لیگ ن کا منشور ہیں ہی زیادہ سے زیادہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے اور ہماری ری ری ری پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے قائد میاں نواز شریف کے ویڑن کے مطابق حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر رکھ دیا جس میں حلقہ بھر میں سڑکوں سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں اور جب تک اللہ پاک نے موقع دیا عوام کی خدمت جاری رکھیں گےـ
٭٭٭٭٭