لاہور(نمائندہ عکس ) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے جشن آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلی پرویز الہی نے بادشاہی مسجد کے عالمگیر دروازے پر پرچم کشائی کی، بادشاہی مسجد پہنچنے پر وزیر اعلی پنجاب کا صوبائی وزیر میاں اسلم اور سابق گورنر عمر چیمہ نے استقبال کیا۔