فارن فنڈنگ کیس

وزیر اعظم کا طلب کردہ ترجمانوں کا اجلاس کل ہو گا‘فارن فنڈنگ کیس پربریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد(عکس آن لائن)حکومت قومی معاملات میں اپوزیشن کا بھر پور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔وزیر اعظم کا طلب کردہ ترجمانوں کا اجلاس کل ہو گا‘اجلاسس میں فارن فنڈنگ کیس پربریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے بعد حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس 25 نومبر کو شام 6 بجے وزیر اعظم آفس میں طلب کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کے اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دیں گے۔

ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کے پروپیگنڈہ سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی کارکردگی، معاشی کامیابیوں اور سیاسی امور بھی پربات ہوگی۔وزیراعظم ترجمانوں کو آگاہ کریں گے کہ موجودہ حالات میں حکومت کا بیانیہ کیا ہونا چاہیے، وزیراعظم نے کل کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کررکھا ہے، ترجمانوں کو کور کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں