کراچی(عکس آن لائن)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب نے چینی کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت عظمی صرف نوٹس لینے تک محدود ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے جاری ویڈیو بیان میں کہاکہ وہ چینی جو2018میں 55 روپے کلو تھی، آج 100 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود چینی مافیا کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ وزیراعظم کی وزارت عظمی صرف نوٹس لینے تک محدود ہے۔ عوام کو مہنگائی کے بھنور میں دھکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس تسلسل کے ساتھ خان صاحب کے دور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،
اس تسلسل کے ساتھ تو خان صاحب نے کرکٹ میں سنچریاں اسکور نہیں کی تھیں۔مرتضی وہاب نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عملی اقدام اٹھائے جائیں اور اس سطح پر قیمتیں لائی جائیں کہ عام آدمی چینی خرید سکے۔