اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے عوام کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم وستم اور کورونا وبا کی وجہ سے عید سادگی سے منائیں۔
عید الفطر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے سادگی سے منائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں مسلمان صرف اللہ کی طرف دیکھتا ہے،9 ماہ سے محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں،مسلمان کیلئے دو ہی راستے ہیں یا شہادت یا آزادی۔کوروناوباء ،مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ کی وجہ سے عید سادگی سے منائیں۔انشاء اللہ بہت جلد عید سرینگر جموں اور لداخ میں منائیں گے۔