لاہور(عکس آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب ماضی میں نظرانداز کئے گئے اضلاع کو ترقی کے سفر میں ہمسفر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار آج بھکر کو 9 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دینے جا رہے ہیں، 15 ارب کی لاگت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں وہ وقت دور نہیں جب پسماندہ اضلاع ترقی کے اعتبار سے بڑے شہروں کے ہم پلہ ہوں گے۔