لاہور(عکس آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب میں 3 نیشنل پارکس کی منظوری دے دی، عوام کی تفریح اور سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہونگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کلر کہار سالٹ رینج میں 13,700 ایکڑ پر محیط نیشنل پارک بنے گا، 8,740 ایکڑ پر محیط کھیڑی مورت نیشنل پارک قائم ہوگا، 38,874 ایکڑ پر محیط پِبی رسول نیشنل پارک بنایا جائے گا، یہ پارکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ اور عوام کی تفریح کے علاوہ پنجاب میں ٹورازم کے فروغ میں بھی یہ پارک معاون ثابت ہونگے، بزدار حکومت ماحولیاتی تحفظ اور عوامی دلچسپی کے کئی اور منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ اور وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط
- چینی صدر کا سی پیک کے “اپ گریڈڈ ورژن” کے لئے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان
- دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈ یا
- چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی، چینی وزارت خارجہ
- چین نےغزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کا اعلان کر دیا