اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس شکست قبول کرنے اور مستعفی ہونے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان غلط بیان کررہے ہیں، یہ نیکی اور بدی کی لڑائی نہیں، یہ آئین کو پامال کرنے اور آئین کی پاسداری کرنے والوں کے بیچ لڑائی ہے، یہ عوام دشمن حکومت اور عوام دوست اپوزیشن کی لڑائی ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جمہوریت پر تنقید کرنے والے اب لوگوں کو کہہ کہ جمہوریت کا ساتھ دینے کہ لئے باہر نکلے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج معلوم ہوجائے گا جمہوریت اور آئین کی پاسداری کون کرتا ہے، شکست سے بچنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کرنے والے نیکی اور جمہوریت کی پرچار کیسے کر سکتے ہیں۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے پاس شکست قبول کرنے اور مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، لوگوں کو انتشار پر اکسانے سے حکومت نہیں بچ سکتی۔