وزیراعظم

وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیاجس کیلئے وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے 13 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی،وزیراعظم عمران خان خود بطور چیئرمین کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار ‘مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘وفاقی وزیر تعلیم،وزیر اقتصادی امور،آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق 13 رکنی سٹیرنگ کمیٹی میں معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار سمیت اہم وفاقی وزراءشامل ہیں،مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو کمیٹی ممبران نامزدکردیاگیا،وفاقی وزیر تعلیم،وزیر اقتصادی امور،آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں ،کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں میں معاونت کریگی ،وزیراعظم نے کمیٹی کو سٹرٹیجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا اختیار دیدیا،عثمان ڈار نے کہا کہ کمیٹی نوجوانوں کیلئے نئے حکومتی منصوبوں کی تجاویزوزیراعظم کو پیش کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں