ثنا میر

ورلڈ کپ:قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سے اخراج پر ثنا میر کا شدید ردعمل

لاہور(عکس آن لائن )آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم سے تجربہ کار کرکٹر ثنا میر کو ڈراپ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم خود سابق کپتان بھی خاموش نہیں رہ سکیں جنہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں واضح کردیا کہ وہ اس فیصلے پر خوش نہیں ہیں اور گزشتہ روز ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی دل کی بھڑاس نکالنے کی کوشش کی۔ثنا میر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپر سٹار ہیں اور ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون بالر ہیں، ون ڈے میں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی سپنر بھی ہیں۔

چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے گزشتہ روز ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں ثنا کو ٹی ٹونٹی کے لیے ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔34 سالہ ثنا میر نے دل کی بھڑاس نکالنے کے لئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا سہار لیا اور انگریزی میں ایک کہاوت لکھی جس کے معنی تھے مسخرے پر الزام عائد نہ کریں کہ وہ مسخرے جیسی اداکاری کیوں کر رہا ہے ،اپنے آپ سے سوال کریں کہ آپ کیوں مسلسل اس سرکس میں جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ خواتین سلیکشن کمیٹی کی سربراہ عروج ممتاز نے ثنا میر کی حالیہ کارکردگی کو عدم انتخاب کا باعث بتایا تھا جب کہ قومی کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ وہ آف سپنر کو ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ نیشنل سٹیڈیم میں ٹرائنگولر ٹورنامنٹ میں 4 وکٹ کی پرفارمنس پر سابق کپتان کو ڈراپ تو کیا گیا البتہ دوسری جانب حال ہی میں سڈنی تھنڈر کیلئے بگ بیش کھیلنے والی سپنر ندا ڈار اسی ٹرائنگولر ٹورنامنٹ میں 44.50کی اوسط سے 2 وکٹ لیکر سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں