نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ18 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور(عکس آن لائن)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18برسوں کے بعد ستمبر اکتوبر میں پاکستان میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لیے پر امید ہیں۔ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں، پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، اب تک سب اچھا ہے اور ہمیں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کروائی جا رہی ہے۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں کہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں