کرائسٹ چرچ(عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈیون کانوے پاکستان کے خلاف چوتھا ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گے، انہیں ٹیم ہوٹل میں الگ کردیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق چاڈ بوس آج ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
علاوہ ازیں باؤلنگ کوچ آندرے ایڈمز کو بھی کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم ہوٹل میں الگ کردیا گیا ہے، آندرے ایڈمز کی جگہ سپورٹ سٹاف میں برینڈن ڈونکرز کو شامل کیا گیا ہے۔