اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے،سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا ،سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا۔ سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔