لاہور(عکس آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی نے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کافیصلہ کیا ہے ، پی آئی اے کی بہتری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کے جہازوں کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے ، جلد پی آئی اے کی پروازیں برطانیہ اور یورپ کیلئے جانا شروع ہوجائیں گی ،
پیر کے روز لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کرپشن کا ایک کیس بھی ثابت نہیں کیا جاسکا ، ایک آدمی نے دو اسمبلیاں توڑ دیں ، کسی نے کوئی وجہ بتائی ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فاشسٹ اور آئین شکن ہیں، الزام لانے والوں نے قوم سے کبھی معافی نہیں مانگی ،نواز شریف کو کون انصاف دے گا ؟ چوری کے الزام لگا کر ڈھنڈورا پیٹ کر نوازشریف کو سزادی گئی ، ہم ملک میں سرائیں بھگتنے اور جوتے کھانے کیلئے پیدا نہیں ہوئے ، ہم اپنے موقف سے کی صورت پیچھے نہیں ہٹے ، جھوٹ بولا گیااور لوگوں کو گمراہ کیا گیا ،
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو کسی صورت راہ فروار نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے اوپر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، عمران خان نے منی لانڈرنگ کی عمران خان کو فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا ، عمران خان نے توشہ خانہ میں جھاڑو پھیری ، ہم نے جمہوریت کیلئے جیلیں کاتیں اور سزائیں بھگتیں ، پولیس اہلکار عمران خان کی حفاظت مامور ہیں، جبکہ حملہ کرنے والے نہیں ۔ عمران خان کا نواز شریف کے ساتھ کیا مقابلہ ؟ نواز شریف لیڈر جبکہ عمران خان گیدڑ ہے ، وزیر ریلوے نہیں کہا کہ مردم شماری ہونے دیں ، اس کے بعد حلقہ بندیاں ہوں گی پھر انتخابات ہوں گے ۔
صوبوں اور وفاق میں الگ الگ انتخابات ہونے سے نتائج متاثر ہوسکتے ہیں، سیاسی ماحول بنانا ہوگا ،حل صرف بات چیت سے ہی نکلے گا ، عمران خان کو آئینی طریقے سے اقتدار سے ہٹایا گیا ، مظلوم بننے کا ڈرامہ نہ کرے ، عمران خان ایک بہروپیہ ہے ، اس نے سیات میں آکر سیاسی ماحول خراب کیا ، ہم سزاوں کی طرف جاکر ملکی نظام کو خراب نہیں کرنا چاہیے