لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت ڈومیسٹک سیزن کیلئے انعامی رقم اور میچ فیس سمیت دوسری مراعات کا اعلان کردیا۔
بورڈ نے قومی سطح پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس کی انعامی رقوم میں 233فیصد تک اضافہ کر دیا۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 2019-20پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ کرے گا اور پورے سیزن میں ایک کھلاڑی کو سالانہ 20لاکھ روپے کی آمدن ہو گی جب کہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سالانہ 6لاکھ روپے تنخواہ وصول کریگا۔پاکستانی کرکٹ بورڈ نے قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں 233فیصد اضافہ کردیا ہے ،قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی انعافی رقم میں 150فیصد اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی انعامی رقم میں 100فیصد اضافہ کیا ہے۔قائداعظم ٹرافی کی میچ فیس 50سے بڑھا کر 75ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جب کہ پاکستان کپ اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس 40ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔نان فرسٹ کلاس میچز کی میچ فیس 8سے بڑھا کر 30ہزار روپے کی گئی ہے۔ سیکنڈ الیون کے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں بھی کھلاڑیوں کو میچ فیس ملے گی۔تین روزہ کرکٹ میں انڈر ناینٹین کھلاڑیوں کی میچ فیس چار سے بڑھا کر دس ہزار روپے رکھی گئی ہے ،ایک روزہ کرکٹ میں انڈر ناینٹین کھلاڑیوں کی میچ فیس دو سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑی تھری اور فور اسٹار ہوٹل میں رہائش اختیار کریں گے اور بین الصوبائی سفر کے لیے کھلاڑی ہوائی جہاز کا استعمال کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو طویل عرصہ ان کے جائز حق سے محروم رکھنا افسوسناک تھا، نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر کھلاڑیوں کا معیار زندگی بہتر کرے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اسٹرکچر تبدیل کر کے 16ریجنز کو 6ایسوسی ایشنز میں ضم کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت قائداعظم ٹرافی کا پہلا مرحلہ 14ستمبر سے 8اکتوبر اور دوسرا مرحلہ 28اکتوبر سے 13دسمبر تک جاری رہے گا۔ قومی انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔
Hello there! Do you know if they make any plugins to help with Search Engine Optimization? I’m trying to get my site to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good success. If you know of any please share. Thank you! You can read similar blog here: Eco product