کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے۔ والدہ کے ہمراہ مختلف مواقع پر لی گئیں تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے یہ شعر بھی لکھا کہ چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے،
میں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے۔اس کے علاوہ مہوش حیات نے لکھا کہ دعا کرتے ہیں کہ للہ تعالی دنیا کی تمام ماوں کو خوش،صحت مند اور محفوظ رکھے۔اداکارہ کی پوسٹ کو ان کے اکاونٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔