میگھا

میگھا کے پنجابی گیت نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ و گلوکارہ میگھا کے پنجابی گیت نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ۔ اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے پنجابی گیت ” سس شُدنی ” ریلیز کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔مذکورہ گیت کو اب تک لاکھوں افراد سن چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ میگھا اس سے قبل بھی کئی گیت ریلیز کر چکی ہیں جنہیں بے حد پذیرائی ملی ہے ۔

میگھا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری ایک مشکل فن ہے اور اس کے رموز کو سمجھنے کے لئے مسلسل محنت کرنا پڑتی ہے ۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسے معیاری گیت پیش کروں جسے سن کر میرے پرستار جھومنے پر مجبور ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں