اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا استعفی لینے آئے تھے، دنیا میں قید کاٹنا آسان ہے دھرنا دینا زیادہ مشکل کام ہے، میرا خیال ہے پیسے لے کر انہیں جانے دینا چاہیئے، زندگی میں آصف زرداری سے صرف 2 بار ملا، قومی اسمبلی میں پھر کوئی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے،
اپوزیشن کو سینیٹ میں 14 نشستوں سے شکست ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری سوچ ہے ان سے پیسے لے کر انہیں جانے دینا چاہیئے، فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے، پہلے سے کہہ رہا ہوں ان کو جانے دیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں اچھے لوگ ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ اور لطیف کھوسہ سمیت چند ایک اچھے چہرے ہیں۔ زندگی میں آصف زرداری سے صرف 2 بار ملا۔ ایک بار اس لیے ملا کے راجہ پرویز اشرف کی جگہ قمر زمان کائرہ کو وزیر اعظم بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پھر کوئی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، اپوزیشن کو سینیٹ میں 14 نشستوں سے شکست ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی سے زیادہ سینیٹ میں ووٹنگ آسان ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 جنوری تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔
مولانا استعفی لینے آئے تھے۔ دنیا میں قید کاٹنا آسان ہے دھرنا دینا زیادہ مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز خاموش ہیں اور وہ خاموش ہی رہیں گی، خاموشی مریم نواز کا مقدر ہے۔ نواز شریف کے آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ نواز شریف باہر بیٹھ کر ویسے ہی دیکھیں گے جیسے سعودی عرب کو دیکھتے تھے۔