یانگون(عکس آن لائن)میانمار کے صدر یووِن مائی اِنٹ اور ریاستی کونسلرآنگ سان سوچی کا 15 فروری تک حراستی ریمانڈ دے دیاگیا۔نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی)کی اطلاعات کمیٹی کے رکن کائی توای نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بتایا کہ پولیس نے صدریووِن مائی اِنٹ کے خلاف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون اور ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی کے خلاف ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ قانون کے تحت قانونی کارروائی کی ہے۔سماجی میڈیا پر پھیلی ہوئی پولیس دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ صدریووِن مائی اِنٹ اور ان کے خاندان کے افراد نے نومبر کے عام انتخابات سے پہلے 20ستمبر کو این ایل ڈی کی انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے ملاقات کی ان پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون کے تحت کوویڈ-19 سے متعلقہ اقدامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سوچی پر ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ قانون کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے کیونکہ دارالحکومت نیپیداو میں ان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران ایسے ریڈیو سیٹ برآمد ہوئے جو غیر قانونی طور پر درآمد اور بغیر اجازت کے استعمال کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ اور وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط
- چینی صدر کا سی پیک کے “اپ گریڈڈ ورژن” کے لئے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان
- دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈ یا
- چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی، چینی وزارت خارجہ
- چین نےغزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کا اعلان کر دیا