اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ مہوش حیات بہترین اداکارہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ نے اپنے بہترین کام کے ذریعے خود کو بین الااقوامی سطح پر منوایا ہے جو ہمارے ملک کے لیے اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری اچھی فلمیں بنارہی ہے اور لوگ اب بھارتی فلموں کی بجائے اپنے ملک کی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اداکار فلم ’’ٹچ بٹن ‘‘ میں اداکارہ ایمان علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔