کراچی (عکس آن لائن) ہنی مون مناتے نئی جوڑی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین اپنی خوبصورت تصاویر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ یاسر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو جس میں وہ ایک ہیٹ پہنے بازار میں گھوم رہے ہیں۔
کیپشن میں یاسر اپنی اہلیہ اقرا پر ازراہِ مذاق پیار بھرا طنز کر رہے ہیں اور انہیں بیکار اور فالتو شاپنگ کرنے پر ٹوک رہے ہیں۔ یاسر نے اقرا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی مہنگی ہیٹ خرید لی ہے اقرا نے، اور پہنا میرا 200 والا اسکارف ہے۔
یاسر نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ سوچا میں ہی پیسے پورے کرلوں۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین 28 دسمبر کو کراچی میں شادی کی سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔