اسلام آباد(عکس آن لائن) بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ اور سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ میں کمی کردی ہے البتہ موڈیز کا کہنا ہے کہ آوٴٹ لک مستحکم ہے کیونکہ فنڈنگ تک رسائی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔
کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے کم کرکے سی ڈبل اے تھری کردی ہے۔موڈیز نے سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ بھی (پی) سی ڈبل اے ون سے کم کرکے (پی)سی ڈبل اے تھری کردی ہے تاہم موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم رکھا ہے۔موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فنڈز تک رسائی کے امکانات ہیں اس لیے آؤٹ لک مستحکم ہے۔