تھری وہیلرز

موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت میں ایک لاکھ 13ہزار 114یونٹس کی کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت میں ایک لاکھ 13ہزار 114یونٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔موٹر سائیکلز اور اور تھری ویلرز رکشے تیار کرنے والی مقامی صنعت کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019ء-04 کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت کا حجم 6لاکھ 72ہزار 32یونٹس تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ء-04 کے دوران فروخت کا حجم 7لاکھ 85ہزار 146یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا ، اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت میں ایک لاکھ 13ہزار 114یونٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں