قصور(عکس آن لائن)لہسن کی ہموار زمین میں جبکہ مولی گاجرشلجم کی وٹوں میتھی دھنیا پالک سلاد ساگ کی ہموار زمین اوروٹوں دونوں پر کاشت بہترین پیداوارکی ضامن ہے مگر چونکہ گاجر مولی شلجم وغیرہ کی کاشت کے دوران اکثراوقات بیج کا اگا کم ہوتاہے
لہذاکاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے عام طورپر بیج کی مقدار زیادہ رکھیں۔ ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ کاشتکاروںکو بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانیوالی موسم سرماکی سبزیوں کی چھدرائی کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار آلومٹر ٹماٹرپیاز مولیشلجم گاجرگوبھی لہسن سلادپالک میتھی پودینہ دھنیا کی فصل کی اگاکے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کومناسب جگہروشنیخوراک مل سکے اورجڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی سے اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے۔