وزیراعظم

مودی کی ہندو بالادستی ایجنڈا سے ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کی ہندو بالادستی ایجنڈا سے ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے، جرمن نسل پرستی پر عالمی خاموشی دوسری جنگ عظیم کا باعث بنی تھی،مودی قیادت بھارت ہندو بالادستی کے ایجنڈا کی جانب بڑھ ر ہا ہے جبکہ بھارت میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو پر تشدد ہجوم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت ہندو بالادستی کے ایجنڈا کی طرف بڑھ ر ہاہے اور ایجنڈا کا آغاز مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی تسلط اور محاصرے سے ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آسام میں 20لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا گیا ہے اور ایجنڈا کے تحت آسام میں حراستی مراکز قائم ہوئے جبکہ ایجنڈا پر عملدرآمد کےلئے شہریت متنازعہ بل منظور کیا گیا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو پر تشدد ہجوم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی کی ہندو بالادستی ایجنڈا سے ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے، جرمنی نسل پرستی پر عالمی خاموشی دوسری جنگ عظیم کا باعث بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن ، عقوبت خانوں کے بعد شہریت کا قانون دیا گیا ہے، بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلیتوں کو زندہ جلا دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں