نئی دہلی(عکس آن لائن )بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا، مودی سرکار پر دبا بڑھانے کا منصوبہ تیارکر لیا گیا۔ کسانوں نے 15 روزہ پلان کا اعلان کر دیا، کسان چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں کسانوں نے طویل منصوبہ بندی کر لی، متحدہ کسان مورچہ نے سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراوں کو بلاک کیا جائیگا۔ کسان رہنما یوگندرا یادو نے کہا کہ چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔تحریک کے لیڈر متعدد ریاستوں کا دورہ بھی کریں گے۔ کسان رہنما بلبیر سنگھ نے کہا کہ حکومتی سیاسی لیڈر کاشتکاروں کے گناہگار ہیں، انہیں سبق سکھا دیں گے۔ مغربی بنگال، آسام، کیرالا، تامل ناڈو کے اسمبلی انتخابات دوماہ بعد شیڈول ہیں۔دوسری جانب مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں، کاشتکاروں کو پانی کی سپلائی بند کرنا شروع کر دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ پرو گرام کی یو این ٹی وی پر باضابطہ نشریات کا آغاز
- چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین کی اسرائیلی فضائی حملوں میں حسن نصراللہ کی ہلاکت کے واقعے پر گہری تشویش
- چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے کے اہم دور میں ہے، چینی صدر
- چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ