لاہور(عکس آن لائن)ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستان کے فنکار معیاری کام کی وجہ سے اپنی پہچان رکھتے ہیں اورانہیں دنیا جانتی ہے ،منزل کے حصول کے لئے جستجوکرنا نہایت ضروری ہے اورایسے لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ یہ ہو نہیںسکتا کہ آپ محنت کریںاور آپ کوکامیابی کی صورت میں اس کاصلہ نہ ملے ۔میں نے اپنے کیرئیر کے آغازمیں سخت محنت کی اور اپنے سینئرز کے تجربات سے بھرپور استفاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی رائے کے مطابق نام اورمقام بنانے کیلئے ہرگز کسی دوسرے ملک میں جاناضروری نہیں ،یہاں ایسے فنکاروں کی اکثریت ہے جنہوں نے کسی بھی ملک میں جا کر کام نہیں کیا لیکن وہ ایک مقام رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گزشتہ 75 سالوں میں چین کے تین اہم کردار اور دنیا سے وابستگی وا ضح ہے، چینی میڈ یا
- چین میں لاجسٹکس کے حجم میں سال بہ سال 5.4فیصد اضافہ
- ڈبلیو ٹی او قوانین کے تحت چین-یورپی یونین تجارتی تنازعات کو حل کئے جا نے کا اعلان
- چین کا نورڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنے کا مطالبہ
- چین افریقہ تعاون فورم بہت اہم اور منفرد ہے، صدر نمیبیا