بجلی کی پیداوار

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی

مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

نیپرااور عارف حبیب ریسرچ کی طرف سے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2024 تک کی مدت تک ملک میں 84427گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.5 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 84840 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

فروری 2024 میں ملک میں7130 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 8.1 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال فروری میں ملک میں 7755 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں بجلی کی پیداوا میں ماہانہ بنیادوں پر 14.2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

جنوری میں ملک میں 8314 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو فروری میں کم ہو کر 7130 گیگاواٹ آورزہو گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پن بجلی سے 26950، نیوکلیئر 14684، آر ایل این جی 14755، کوئلہ 10593، گیس 7394، درآمدی کوئلہ 3982، ہوا 2489، شمسی 564،ہائی سپیڈڈیزل108 اور فرنس آئل سے 2103 گیگاواٹ آورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار میں پن بجلی کاحصہ 31.9فیصد، نیوکلیئر 17.4فیصد، آر ایل این جی 17.5 فیصد، کوئلہ 12.5فیصد، گیس 8.8فیصد، درآمدی کوئلہ 4.7فیصد،ہوا 2.9فیصد، شمسی 0.7فیصد اور فرنس آئل 2.5فیصدبجلی حاصل ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں